845

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد کا اعزاز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد کا اعزاز نمرہ عطاء الرحمن نے 999نمبر حاصل کرکے میٹرک آرٹس گروپ بہاول پور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی.پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ نے اپنی کامیابی کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم،والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت و دلچسپی کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

پرنسپل مسز تسلیم طارق اور سکول انچارج محترمہ شاہین صدیق نے کہا ہے کہ بورڈ میں پوزیشن اعزاز کی بات ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات نہایت سود مند ہیں اور تعلیمی میدان میں مستند اساتذہ کرام کا کوئی ثانی نہیں ہے طالبہ نمرہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی نمرہ نے پوزیشن حاصل کر کے نا صرف اپنے سکول بلکہ والدین اور شہر کا بھی نام روشن کیا ہے اور اس پر ہم بے حد خوش ہیں اور اللہ کریم سے دعا گو بھی ہیں کہ نمرہ آئندہ بھی اگلی کلاسوں میں پوزیشنز حاصل کر کے اسی طرح اپنے سکول،شہر،اساتذہ اور والدین کا نام روشن کرے۔

اس موقع پر سکول ٹیچر معروف شاعرہ سیدہ ہما شاہ بھی موجود تھیں انہوں نے بھی نمرہ کی پوزیشن کو اساتذہ کی انتھک محنت اور والدین کی دعاوں کا صلہ قرار دیا اور طالبہ نمرہ کے لئے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں