186

جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی تنظیم سازی مکمل

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کی تنظیم سازی مکمل، تحصیل اور مقامی جماعتوں کے امراء نے آج دوسال کی مدت کے لئے حلف امارت اٹھایا۔ جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کے امیر محترم ولید ناصر چودھری نے حلف لیا اس موقع پر شہریوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اختر حسین نے امیر تحصیل منچن آباد، حافظ عبدالغفار نے امیر تحصیل بہاولنگر، محمد اصغر نے امیر تحصیل چشتیاں، ڈاکٹر عرفان اللہ چودھری نے امیر تحصیل ہارون آباد سمیت دیگر مقامی جماعتوں کے امراء نے حلف اٹھایا۔

ولید ناصر چودھری نے فرمایا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے دستور کے مطابق ذمہ داریوں کی منتقلی میں ایک خوبصورتی کا عنصر ہے ہم آج ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں آج کا دن ہم بقول شاعر ”نئے عزم سے بنیاد سحر رکھتے ہیں ” ہم جانبدار میڈیا وار میں منفرد اسلوب کے ساتھ عشق مصطفی سے سرشار تعصبات سے بالاتر بڑے مقصد کے لئے عوام کو تیار کر رہے ہیں ہم انشائاللہ ضلع بہاولنگر کو اسلام کا قلعہ بنا دیں گے۔

عوامی مسائل اب ہمارے مسائل ہیں موجودہ سیاسی پارٹیاں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے کلب ہیں ان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ضلع بہاولنگر کے لیے واضح روڈمیپ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعوت و تربیت تنظیم بیک وقت ہماری راہ عمل ہیں ہم عظیم قربانیوں کے لیے ہر وقت تیار ہے ہم ہر محاذ پر جہالت معاشی ناہمواری، بے حیائی اور بدتمیزی کے کلچر کے خلاف جہاد کریں گے ہمارا ہر کارکن ضلع کے کونے کونے میں کلمے والا پرچم لہرائے گا ہمارا مقابلہ ظلم سے ہے اور اس کی کوئی بھی شکل ہو ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں