279

مسافر بس اُلٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 8مسافر شدید زخمی

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں مسافر بس اُلٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 8مسافر شدید زخمی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد چشتیاں 23/24لالیکا روڈ پر چک 25تھری کے قریب ملتان جانے والی مسافر بس کا اچانک ٹائی راڈ کھلنے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں چھ سالہ غوث، دس سالہ نور فاطمہ، رابعہ یعقوب، صفینہ افضل، راحیلہ سلیم، زیتون بی بی، شاہدہ بی بی، اقرا شبیر شامل ہیں، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں