232

سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع بہاول نگر کہ عہدے داران کی تقریب حلف برداری۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع بہاول نگر کہ عہدے داران کی حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ساتھ سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ڈسٹرکٹ بہاول نگر کے میٹرک رزلٹ بورڈ پوزیشن ہولڈر ہیڈز کو تعریفی اسناد کے ساتھ بھرپور تعریفی کلمات سے یاد کیا گیا اس تقریب میں محترم گلزار احمد بھٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سیکنڈری نے ڈسٹرکٹ بہاول نگر کے بورڈ پوزیشن ہولڈرز اور ہیڈز،ٹیچرز اوران کے طلباء کو کیش پرائز،میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کے ساتھ ساتھ بھرپور شکریہ ادا کیا۔

صدر سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع بہاول نگر، محمد اختر ضیا نے اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ بہاول نگر کے سکینڈری اور ایلیمنٹری ہیڈز کی شبانہ روز محنت سے انرولمنٹ میں اضافہ کرنے اور سکینڈری ونگ کے ہیڈز اور ٹیچرز کی محنت سے ہمارے ضلع نے بورڈ میں چھ پوزیشن حاصل کرنے اور ڈسٹرکٹ کا رزلٹ 65 فیصد سے 87 فیصد تک لے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ڈی ای او سکینڈری اور سی ای او بہاول نگر کا سر فخر سے بلند کرنے اور جنوبی پنجاب میں ضلع بہاول نگر کی رقم کردہ تاریخی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ڈی ای او سیکنڈری کے ویژن اور موٹیویشن سے ہیڈز کی رہنمائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مبارک باد اور تعریفی کلمات سے نوازا۔

جنوبی پنجاب میں انرولمنٹ کے حوالے سے دوسری پوزیشن لینے پر ڈی ای او ایلیمنٹری میل اور فیمیل ان کے ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز،ہیڈز اور سیکنڈری ونگ کے ہیڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے میڈم سی ای او کا ویژن قرار دیتے ہوئے، میڈم سی ای او کو مبارکباد اور تعریفی کلمات سے نوازا اور اپنے افیسران سے تقاضا کیا کہ جس طرح ڈسٹرکٹ بہاول نگر کے ٹیچر سے لے کر ہیڈز تک نے اپنی خدمات کے ذریعے اپ اتھارٹی کا سر فخر سے بلند کیا اسی طرح اپ بھی اساتذہ ہیڈز اے ای اوز اور ڈپٹی ڈپٹی ڈی اوز اور اپنے ماتحت سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے اسانیاں اور احترام کا رشتہ قائم کرتے ہوئے ان کے لیے تاریخی خدمات بطور یادگار چھوڑی جائیں۔

صدر سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن نے بعد میں سیکرٹری سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری میڈم سمیرا شاہین کے ساتھ ڈی ای او سیکنڈری اور پوزیشن ہولڈر ہیڈز کو ایس ایس اے کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے اس تقریب میں سابق سی ای او حافظ محمد عثمان، سابق ڈی ای او سکینڈری چوہدری محمد ارشد ِ ڈپٹی ڈی ای او بہاول نگر محمد اکمل جوئیہ سمیت ڈسٹرکٹ کے سکینڈری ونگ کے جملہ ہیڈز نے شرکت کی اور ائندہ ایسی تاریخ ساز کامیابی کو تسلسل دینے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں