94

ایلیٹ فورس کی جانب سے پولیس لائن کی مسجد میں محفل پاک کا انعقاد ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے نوجوان محمد رضوان شوکت شہید اوبہاولنگر سے تعلق رکھنے والے محمد کاشف محمود شہید کے ایصال ثواب کے لیے ایلیٹ فورس کی جانب سے پولیس لائن کی مسجد میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔

اس پروگرام میں شہدا کے والد اور بچے بھی شریک ہوئے خصوصی بیان کے لیے عظیم مذہبی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نقشبندی ہارون آباد سے تشریف لائے اس پروگرام کی صدارت ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان نے کی ان کے ساتھ ایس پی انویسٹیگیشن جمشید شاہ،انچارج ایلیٹ فورس انیس الرحمان،ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز ودیگر پولیس کی کثیر نفری نے شرکت کی ۔

پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نقشبندی نے شہید کی فضیلت،شہادت کی اقسام،نیتِ خیر کی برکات،جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کے جوانوں کا کردار اور رزقِ حلال کی اہمیت پہ گفتگو کی انہوں نے شہدا کے لیے اور ان کے بچوں اور اہل خانہ کے لیے بھی دعا فرمائی۔

اس موقع پہ ڈی پی اونصیب اللہ خان نے شہید رضوان شوکت کے بچوں سے گھل مل گئے انہیں اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا اور ان کو بازار لے گئے اور ان کی من پسند اشیاء خرید کے دیں پروفیسر غلام محیی الدین نے اپنے خطاب میں پولیس کے مثبت کردار پہ بات کی ان کا کہنا تھا کہ رویے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں پولیس کا نرم رویہ عوام کے دل میں محبت و امن کا احساس دلاتا ہے سخت سردی کے موسم میں رات پہرے پہ موجود پولیس مین معاشرے کا اہم کردار ہے جس کی قربانی دینے کی وجہ سے لوگ آرام کی نیند سوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ خیر و شر کی جنگ جاری ہے کچھ لوگ معاشرے میں بے راہ روی،فتنہ و فساد،بے حیائی،ظلم و ستم،انارکی اور شر پھیلانے والے ہوتے ہیں کچھ لوگ نیکی،خیر و خوبی،اتحاد واتفاق،محبت و پیار اور توفیقاتِ خیر بانٹنے والے ہوتے ہیں محکمہ پولیس کی بنیاد ہی خیر پہ بنی ہے ان کا کام ہی فتنہ و فساد اور شر کا خاتمی کر کے قیامِ امن کا نفاذ ہے قیامِ امن کے نفاذ کے لیے اور شر کے خاتمہ کے لیے منبر و محراب کا کردار بھی نہایت اہم ہے آخر میں انہوں نے شہدا کے لیے ان کے خاندانوں کے لیے دعائے خیر کروائی محفل کے اختتام پہ لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں