237

غیر معیاری ایندھن کے استعمال، بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹہ جات،اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) غیر معیاری ایندھن کے استعمال، بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹہ جات، ٹائر پائر و لا ئسس پلانٹ، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو چلانے، فصلوں کی باقیات کو جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، محکمہ تحفظ ماحول پنجاب ضلع بہاولنگر۔

تفصیلات کے مطابق ، محکمہ تحفظ ماحول بہاولنگرنے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں عوام الناس اور دیگر متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ (انسداد سموگ اور کنٹرول) کے قانون 2023کا نفاذ مورخہ 6جون 2023سے کردیا ہے۔

جس کے تحت غیر معیاری ایندھن کے استعمال، بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹہ جات، ٹائر پائر و لا ئسس پلانٹ، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو چلانے، فصلوں کی باقیات کو جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں فوری کاروبار کی بندش کے علاوہ دس لاکھ روپے تک کا جرمانہ اور مقدمے کا اندراج کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں