146

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع بہاولنگر

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) عام انتخابات 8 فروری 2024 کے لئیے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع بہاولنگر نے کمیٹی تشکیل دے دی جو 16 جنوری کو اپنے حتمی فیصلہ سے آگاہ کرے گی کہ کس پارٹی کو سپورٹ کرنا ہے۔

کیمٹی کے ممبر مولانا محمدافضل محمود مہار ضلعی صدر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ بہاولنگر، ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد موسیٰ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، قاری محمد احمد کھاٹاں قاری محمد یونس وٹو۔باو نثار احمد مولانا اسلم شاد مہتمم خلفاء راشدین فورٹ عباس، ڈاکٹر محمد ایوب مروٹ، مولانا راشد محمود ممراۂیں.یہ کمیٹی مشاورت کے لئے اپنے اجلاس منعقد کرے گی اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے منشور اور وژن کے تناظر میں ضلع بہاولنگر کے تمام حلقہ جات قومی و صوبائی اسمبلی میں کسی جماعت یا امیدواروں کو اپنی سپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

ممبران کمیٹی کا کہنا ہے کہ ضلع بہاولنگر کے ہر حلقہ میں ہمارے ساتھیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ تمام تر صورتحال پر غور کیا جائے اور اس کے بعد ہی کسی حتمی فیصلے پر پہنچا جائے گا تاکہ ہمارے ووٹ بنک سے ہمارے مشن کو تقویت مل سکے اور ایوان میں ہمارے ووٹوں کی بدولت پہنچنے والے ہمارے مشن کے لیے بنیادی طور اپنا کردار ادا کر سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں