67

عوام کی خدمت اور انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نصیب اللہ خان

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عوام الناس کہیں بھی جرائم ہوتا دیکھیں تو پولیس کو بروقت اطلاع کریں عوام اور پولیس کے اپسی تعاون سے ہی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے عوام کی خدمت اور انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح سمجھتا ہوں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نصیب اللہ خان نے تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے عوام کی نشاندہی سے معاشرے سے جرائم میں خاطرخواہ کمی ہو سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس مل جل کر ایک دوسرے کے تعاون سے جرائم ختم کر کے معاشرے کو بہتر بنا سکتے ہیں اس لیے عوام الناس جہاں کہیں بھی جرائم ہوتا دیکھیں تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔

وفد میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اصف محمود جنجوعہ جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی،حاجی شہزاد اقبال،حاجی کفایت اللہ،حاجی عطاء الرحمان،عرفان نیاز چوھدری،محمد عقیل چوہدری،ریاض احمد،چوہدری افضل رندھاوا،مرزا امین مغل،اشفاق احمد،چوھدری شاہد مہر،چودری عرفان نیاز وقاص چوہدری اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں