934

شدید ترین گرمی میں الہاشم کالونی، الفیض کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقہ جات اور آبادیوں میں واٹر سپلائی کے پانی کی شدید قلت

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) شدید ترین گرمی میں الہاشم کالونی، الفیض کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقہ جات اور آبادیوں میں واٹر سپلائی کے پانی کی شدید قلت نے بحران کی شکل اختیار کرلی ہے اور مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

واٹر سپلائی کے پانی کی عدم فراہمی کا ایشو نہایت سنگین ہوگیا ہے اور عوام کے لئے گرمی کی شدت میں پانی کا حصول ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حل کرنے کے لئے کوئی طریقہ نظر نہیں آتا ہے. پانی کی عدم دستیابی کا یہ بحران بچوں سے لیکر بڑوں تک یکساں قہر ڈھا رہا ہے اور عوام پانی پانی کی صدائیں بلند کرتے ہوئے سراپا احتجاج بن گئے ہیں.۔

پانی کے بحران کے باعث گرمی لگنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کے لیے پانی کی صورت حال صحرائی علاقے سے بھی بدتر ہو چکی ہے. گنجان آباد علاقوں میں پانی کی یہ بندش مزید خطرناک ہے اور لوگوں کے لیے وضو کا پانی نہ ملنا بھی اس قلت اور بحران کی شدت کا ثبوت ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کا بحران کسی سنگین انسانی المیہ کو بھی جنم دے سکتا ہے اور لوگوں کی زندگیوں کو درپیش خطرے کے پیش نظر فوری طور پر اس بحران کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں