950

نہر سکس آرمیں تقریباً 60فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑ گیا

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آبادنہر سکس آرمیں تقریباً 60فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف پڑنے سے نہر سے ملحقہ زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی، فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ، محکمہ انہار کا عملہ بروقت نہ پہنچنے پر مقامی کا شتکار سراپا احتجاج، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گزشتہ روز نواحی گاؤں 92سکس آر کے قریب تقریبا ً 60فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف پڑنے کی وجہ سے نہر سے ملحقہ زرعی اراضی پر کپاس کی فصل سمیت دیگر فصلیں زیر آب آگئیں، پانی کھڑا ہونے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، محکمہ انہار کی جانب سے امدادی ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے پر مقامی کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے اور شگاف کو اپنی مدد آپ کے تحت پر کرنے میں مصروف ہو گئے تاہم امدادی ٹیموں نے پہنچ کر شگاف کو پر کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں