85

قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے،

ہارون آباد   (عوامی پریس کلب)   ہارون آباد قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنے لگے،  ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں تھانہ فقیروالی کے اے ایس آئی نے دو پرائیویٹ ملازمین کے ہمراہ ضعیف العمر خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا،نکے تھانے دار نے گھر میں گھس کر خاتون اور بیٹیوں کو زد کوب کیا،جاتے ہوئے اپنے اور اپنے پرائیویٹ ملازمین کی شکایت درج کروانے پر دھمکیاں دیتا رہا۔
پولیس تھانہ فقیروالی کے نکے تھانیدار اے ایس آئی اسماعیل موہل نے اپنے دو پرائیویٹ ملازمین الطاف عرف ٹیٹو، عمران عرف مانی کے ہمراہ ہارون آباد کے نواحی گاؤں 432 سکس آر میں ضعیف العمر خاتون بشیراں بی بی کے گھر میں گھس کر چاد اور چار دیواری پا مال کرتے ہوئے خاتون اور اس کی بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالی گلوچ کرنے کے بعد ضعیف العمر خاتون بشیراں بی بی کے گھر سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیور اور دیگر گھریلو سامان سمیت دیسی مرغیاں بھی ساتھ لے اڑے۔
اور خاتون اور اس کی بیٹیوں کو دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر ہمارے بارے میں کسی کو کچھ بتایا تو انجام اچھا نہیں ہوگا کیونکہ میں تھانہ فقیروالی کا مالک ہوں اور پورا تھانہ میرے ماتحت ہے میرا نا کوئی ڈی پی او کچھ بگاڑ سکتا ہے اور نا ہی آر پی او میرے خلاف کوئی ایکشن لے سکتا ہے ضعیف العمر خاتون نے میڈیا کے توسط سے آئی پنجاب،آر پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ اسمائیل موہل نکے تھانے دار کو نکلیل ڈالی جائے تاکہ عوام کی نظروں میں پنجاب پولیس کا امیج برقرار رہے اور وردی میں چھپے ایسے کالیے بھیڑے اور اس کے پرائیویٹ ملازمین کے خلاف تدابیی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں