573

انگریزی اصطلاحات کا استعمال

تحریر: فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

یادرکھیں! انگریزی اصطلاحات کے استعمال سے اپ کی زبان نہیں بدل رہی بلکہ آپ کی معاشرت بھی بدل رہی ہے مام’ ڈیڈ’ انٹی’ انکل’ جب کہ تایا جان’ چچا جان ‘ چچی جان’ خالہ جان’ تائی جان کی اپنی تہذیب تھی۔
یہ ان الفاظ کا ہی اعجاز تھا کہ جب تک والدین مام ‘ ڈیڈ نہیں بنے تھے۔تو ان کی شخصیت بارعب تھی۔ ہرگھر میں شام کو اباجان کے آنے سے پہلے گھر میں ابا کے رعب سے “صراط مستقیم” پر گامزن ہوجاتے تھے۔افسوس ڈیڈی اپنا یہ وقار کھو چکاہے!
ہر گھر میں اماں کا ڈنڈا’ ابا کا جوتا بچوں کو سیدھا رکھنے کے لئے کافی ہوتا تھا۔ جب والدین جدیدیت اور غلامی کے چکر میں مام ڈیڈ بنے تو کہاں کا ڈنڈا اور کہاں کا جوتا! معاشرے میں غلامی کے الفاظ کے استعمال میں وہ تنزلی پیدا کی جس کا اپ دن رات مشاہدہ کرتے ہیں۔ معاشرے کی بنیادی اکائی خاندان ہے جب خاندان کا سربراہ بارعب اور باوقار نہ رہا تو اس کے اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہوئے۔ اماں ‘ ابا تو علی الصبح بیدار ہوتے تھے۔۔مام ‘ ڈیڈ صبح دیر تک سوتے ہیں۔ ہم نفاذ اردو کے ذریعے سے اپنی تہذیب کو بچا رہے ہیں۔ائیں ! پوری قوم اپنی ثقافتی روایات کو بچانے کے لیے پاکستان قومی زبان تحریک کی ہم آواز بن جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں