189

عام لوگوں کو اشیاء خورد و نوش کی مہنگائی سے بچانے کا واحد حل۔ راشن کارڈ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عام لوگوں کو اشیاء خورد و نوش کی مہنگائی سے بچانے کیلئے حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے واحد حل راشن کارڈ کا قدیم پراجیکٹ دوبارہ عملی طور پر نافذ کرنے سے ہی ممکن ہے۔

ماضی میں یہ پراجیکٹ پاکستان میں بہت کامیاب ثابت ہوا ہے اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں آج بھی یہ طریقہ کار بہت بہتر نتائج کے ساتھ جاری ہے اور عام لوگوں کو اس سے منصفانہ طریقہ کار کے مطابق اشیاء خورد و نوش آٹا،گھی،چاول چینی،نمک مرچ اور دالیں وغیرہ مقررہ قیمتوں پر فراہمی کا پروگرام کامیاب ہو سکتا ہے.اس پراجیکٹ میں رجسٹرڈ گھرانوں کو ان کے نادرا ریکارڈ کے مطابق مقررہ تاریخوں کے دوران مقررہ کوٹہ ان اشیاء کا فراہم کیا جاتا ہے اور اس اس سسٹم میں خوردبرد اور لمبی قطاروں میں وقت کے ضیاع سے بچنا بھی نہایت آسان ہے۔

شہریوں محمد امین،عظیم اللہ،حسنین علی،عبد القادر،محمد علی،محمد کاشف،لیاقت علی،محمد نسیم،عمر دراز مغل،راؤ اخلاق،محمد اشفاق و دیگر نے کہا ہے کہ راشن کارڈ سسٹم کے ذریعے مقررہ راشن سنٹرز گھرانوں کی تعداد کے مطابق بنائے جاتے ہیں اور وہاں مقررہ کوٹہ اور مقررہ تاریخ میں یہ ریلیف دینا نہایت سود مند ثابت رہے گا اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر اقدامات کرنے چاہییں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں