300

انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم 27نومبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلائیں جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بچے کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا،

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہارون آباد تحصیل میں بھی انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کا آغاز کردیا گیاہے. مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تقریباً 2لاکھ 21ہزار 5سو 49بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے،جبکہ اس مہم کے دوران 5سال کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلائیں جائیں گے،

اس حوالہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن نے کم سن بچے کو قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پرڈاکٹر محمد عامر رضاڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد سمیت محکمہ صحت کا سٹاف و عملہ اور دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی موجود تھیں، اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ خسرہ اور روبیلا جان لیوا بیماری ہے، والدین اپنے بچوں کو ضرور ویکسینیٹ کروائیں، اس مقصد کے لئے172 ٹیمیں جن میں 30 فکس اور 142 آوٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ایم آر کیمپین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو ویکسین بھی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں