231

مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ریلی کا اہتمام

ہارون آباد   (عوامی پریس کلب)   مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی گارمنٹس بازار سے شروع ہوکر انارکلی بازار،مین بازار سے گزرتی ہوئی چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوگئی ریلی چوک فوارہ پہنچی تو اس نے جلسہ کی صورت اختیار کرلی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور افواج  پاکستان سے یکجہتی کے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی  مسلسل  افواج پاکستان زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے سینئر رہنما  ملک محمد انور علوی ملک محمد ریاض خلجی اور عبدالستار قریشی نے کہا کہ افواج  پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،بہادر افواج کی وجہ سے پاکستان کی سرحدیں اور ہمارا مستقبل محفوظ ہے،پُرامن احتجاج ہر ایک کا حق ہے احتجاج کی آڑ میں توڑپھوڑ اور ملکی سلامتی کے اداروں کے دفاتر پر حملے لشکر کشی کرنا ملک دشمنوں کو  کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔

کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہری اس طرح کا اقدام نہیں کر سکتا  مرکزی انجمن تاجران 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہمارے لئے انتہائی افسوس اور تشویش کا مقام ہے انہوں نے نے مزید کہا کہ سیاستدانوں اور اداروں کی جنگ نے ملکی معشیت کونا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تاجر برادری سیاستدانوں اور اداروں سے اپیل کرتی ہیں ملک کی ترقی کے لئے مل بیٹھ کر میثاق معیشت تیار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں