309

شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا جامع اور بہترین منصوبہ وقت کا تقاضا اور عوامی ضرورتِ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا جامع اور بہترین منصوبہ وقت کا تقاضا اور عوامی ضروریاتِ میں سے اولین ترجیح ہے کیونکہ شہر کے بیشتر مقامات پر زیر زمین پانی کڑوا اور مضر صحت ہے اور اس پانی کو استعمال میں لانا ممکن نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں پینے کا صاف پانی ایک سنجیدہ اور دیرینہ مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے بہت سے وعدے ہر دور حکومت میں کیے گئے لیکن ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی جانب توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے آج بھی شہری پینے کے صاف پانی کیلئے پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں اور شہر میں مخیر حضرات اور این جی اوز کی جانب سے قائم کیے گئے فلٹریشن پلانٹس پر لوگوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے ۔

لیکن شہری آبادی کے لیئے یہ ناکافی ہیں اور شہر کے لیئے ایک میگا فلٹریشن سسٹم ہی عوامی ریلیف فراہم کر سکتا ہے اور اس میگا پراجیکٹ کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی توجہ ہی واحد راستہ ہے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی و سماجی شخصیات کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ اس اہم ترین ضرورت کو بہترین انداز میں پورا کیا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں