277

انسداد ڈینگی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کیخاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور انسداد ڈینگی کے لیے تمام محکمے مربوط لائحہ عمل اور موثر حکمت عملی کے تحت کام کریں اور عملی اقدامات اور ہاٹ سپاٹس کی سوفیصد کوریج سے ڈینگی کو شکست دیں اور عوام الناس میں انسداد ڈینگی سے متعلق شعور و آگاہی کو بھی عام کریں تاکہ یہ تمام کاوشیں بارآور ثابت ہوں۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں محکمہ صحت اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ انسداد ڈینگی کو قومی ذمہ داری اور چیلنج کے طور پر لیا جائے۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جائے اور اس ضمن میں غفلت و لاپرواہی پر زیروٹالرینس پالیسی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں سمیت اینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22مئی کو انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طور پر کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں