204

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ملک سجاد علوی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ن کے رہنماملک سجاد علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ منفی سیاست کی ہے اور ان کا انداز سیاست ملک میں ہمہ وقت ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ اور بہتان و الزام پر تلے رہنا ہے جس سے سیاسی استحکام کیلئے فضا ہموار کرنے کا پہلو نظر انداز ہو جاتا ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ عمران خان میں شکست برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے اور وہ وہ سپورٹس مین ہونے کے باوجود سیاسی کھیل کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں کنٹینر کی سیاست کا شوق ان کو سیاسی میچورٹی سے کوسوں دور رکھے ہوئے ہے۔

پاکستانی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے بے دخل کیے جانے کی بدترین مثال بھی انہی کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے اور وہ وزارت عظمیٰ سے دوری نے ان کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے اور وہ ہر صورت میں وزیراعظم بنے رہنے کی ہوس میں مبتلا ہیں اور ان کا یہ منفی کردار سیاسی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں