811

منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ڈاکٹر محمد فاروق احمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی روک تھام میں سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ملک میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں کو احسن طریقے سے نبانا ہوگا تاکہ منشیات کی لعنت کا ناسور معاشرے سے ختم کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد فاروق احمد سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔

منشیات کی روک تھام کے لئے سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔کیو نکہ میڈیا کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرکے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرکے اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دیکر انہیں مثبت عمل کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں