644

ہارون آباد اور گردو نواح میں گوالے دودھ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر سرعام فروخت کرنے لگے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد اور گردو نواح میں گوالے دودھ میں مضر صحت اور مختلف کیمکلز ملا کر سرعام فروخت کرنے لگے۔ عوامی وسماجی حلقوں کا فوڈ اتھارٹی انتظامیہ سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر اور گردونواح میں دودھ سے کریم نکالنے والی مشینیں جگہ جگہ لگی دیکھائی دیتی ہیں جہاں پر گوالے ہر روز منوں کی تعداد میں دودھ لاکر کریم نکلواتے ہیں اور پھر اس کریم کو فروخت کرنے کے بعد وہ کریم نکلے دودھ میں مضر صحت اشیاء اور کیمیکلز ملاکر اسے شہر بھر میں سرعام فروخت کررہے ہیں۔

جس سے شہریوں میں معدے اور جگر سمیت دیگر خطرناک امراض میں تیز ی سے اضافہ ہورہاہے، لیکن فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کے افسران آج تک شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت دودہ دہی کی فروخت کو نہ روک سکے ہیں۔ جس پر عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہوکر فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام اور مقامی انتظامیہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آباد شہر اور اسکے گردونواح میں مضر صحت اورکیمیکل ملے دودھ کی سرعام فروخت کے خلاف فوری مہم چلا کر اس میں ملوث گوالوں، دوکانداروں کو شکنجے میں لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں