221

آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا بازار گرم کر کے پاکستان کی اساس کو داو پر لگانے کی کوشش کی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد، آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا بازار گرم کر کے پاکستان کی اساس کو داو پر لگانے کی کوشش کی گئی سلیکٹڈ حکمرانوں نے جس طرح سیٹوں کی بندر بانٹ کی اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 18 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی جماعت کو 11 سیٹیں 32 فیصد ووٹ لینے والی جماعت کو 25 سیٹیں اور 25 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کو پانچ سیٹیں تھما دی گئیں۔

ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا جن کے پولنگ کیمپ ویران تھے وہ 25 سیٹیں لے اڑے اور جن کے پولنگ کیمپ میں عوام کا جم غفیر تھا ان کو صرف پانچ سیٹیں ملیں انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا قول ہے حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ہم جانبدار غیر منصفانہ دھونس اور دھاندلی زدہ الیکشن کروانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں بوگس اور من پسند نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں