254

ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے سے غریب آدمی کے لئے علاج کرنا ممکن نہیں رہا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد حکومت جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے سے غریب آدمی کے لئے علاج کرنا ممکن نہیں رہا، حکومت نے بغیر سوچے سمجھے ادویات کی قیمت بڑھا کر عام آدمی کو زندہ درگور کر دیا، موجودہ حکمرانوں نے عام آدمی سے علاج کی سہولیات بھی چھین لی۔

ان خیالات کا اظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں محمد فریاد سلیمی، حکیم عبدالمنان، ملک عامر غوری، عقیل خان، کامران ودیگر نے کیا، شہریوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڑ توڑ دیے، عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے تھے مگر موجودہ حکمرانوں نے بیمار لوگوں کے علاج کے راستے بھی بند کردیے، دال، چینی، آٹا، گھی اور سبزیاں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں۔

حکومت ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، عوام کو فائدہ کے بجائے سرمائے دار کو مفاد پہنچانے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے، مدینہ کی ریاست کا خواب دکھا کر مفاد پرستوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے، ٹیکس پر ٹیکس لگا کر ملک معشیت کا دھڑن تختہ کر دیا، شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں