239

ضلع بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے سابق ٹکٹ ہولڈرز کی وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)  ہارون آباد سمیت ضلع بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شوکت محمود بسراء،میاں ممتاز احمد متیانہ،ملک مظفر خان،محمد عبداللہ وینس،میاں احتشام الحق لالیکا،سید ندیم زمان شاہ، میاں فیاض سکندر بھڈیراہ، شاہد عمران تیجہ، کاشف نوید پنسوتہ اور میاں عبدالواحد شامل تھے۔

ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے چوہدری شوکت محمود بسرا نے اس ملاقات کو علاقے کی سیاست اور تعمیر و ترقی کے لئے ایک تاریخ ساز اور نہایت خوش آئند قرار دیا، چوہدری شوکت محمود بسرا نے ملاقات کے حوالے سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہارون آباد سمیت ضلع بہاول نگر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے وژن میں ماضی میں نظر انداز کیے گئے اس علاقے کے لیئے خصوصی مراعات اور ترقیاتی منصوبوں کا پیکیج بنیادی درجہ رکھتا ہے۔

علاقے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ مستقبل میں مزید میگا پراجیکٹس کی تجاویز پیش کی گئی ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان نے توجہ اور ترجیح کے عزم کا اظہار کیا جو علاقے کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس خوش خبری میں عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور بامقصد کاوشیں کی جانے کی واضح پالیسی نظر آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سامنے تمام تر ذمہ داری سے مسائل کا بیان کیا اور یہ امر قابل تحسین ہے کہ انہوں نے ان مسائل کے حل کیلئے سوچ اور عمل کرنے کے منشور اور منشاء کا ادراک کیا جس سے ہمیں بہت زیادہ اطمینان اور حوصلہ ملا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس ملاقات کے بعد ہارون آباد سمیت ضلع بہاول نگر کی تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم کیا جائے گا،علاقے کی سیاست میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو ں گی اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں