176

محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا جو آج تک پورا نہیں ہوسکا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جناب شیخ گلزار احمد کا کہنا تھا محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا جو آج تک پورا نہیں ہوسکا۔ محترمہ بینظیر بھٹو غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئی۔ بینظیر بھٹو کی جدوجہد غریب، مزدور،کسان اور پسماندہ طبقے کے لیے تھی۔ وہ محیلوں کی نہیں بلکہ کچے گھر اور چھوپڑی میں رہنے والے غریب مزدور کی بات کرتی تھی۔

پاکستان کی سیاست محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے بغیر آج بھی نامکمل ہے. محترمہ کی شہادت کے بعد مخالفین کی طرف سے ایک تاثر دیا جانے لگا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے۔انہیں کیا معلوم پیپلز پارٹی سیاسی پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست کی یونیورسٹی بھی ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتی اور زیادہ تر سیاسی جماعتوں میں اسی کے سٹوڈنٹ موجود ہیں۔ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی پیپلز پارٹی ختم کرنا چاہا یا پارٹی کو چھوڑا وہ خود ہی ختم ہو گئے پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے شہید رانی اور سانحہ کارساز کے شہیدوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سرخ سلام۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں