291

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پرریسکیو1122نے تحصیل ہارون آباد میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد ریسکیو1122نے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کردیا، عوام میں روڑ سیفٹی سے آگاہی کے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور ٹریکٹر ٹرالیوں، اونٹ اور گدھا ریڑھیوں پرریفلیکٹنگ ٹیپ لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد میں کاٹن کا سیزن زورو شور سے جاری ہے لیکن رات کے اوقات میں سڑکوں پر کاٹن سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں، اونٹ اور گدھا ریڑھیاں دکھا ئی دے رہی ہیں جن پر ریفلیکٹر ٹیپ یا بیک بتی نہ ہونے سے حادثات کا سبب بن رہی تھیں جن سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ع ہو رہا تھا ۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پرریسکیو1122نے تحصیل ہارون آباد میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا، مہم کے دوران ریسکیو اہلکار وں نے عوام میں روڑ سیفٹی سے آگاہی کے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے، ٹریکٹر ٹرالیوں، گدھا ریڑھیوں اونٹ ریڑھیوں پرریفلیکٹنگ ٹیپ لگائیں، جس کا مقصد حادثات میں کمی لاتے ہوئے انسانی جانوں کے بڑھتے ہوئے ضیاع کوکم کیا جاسکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راؤ شرافت علی کا کہنا تھا کہ محفوظ معاشرے کا قیام ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے، ہم سب سیفٹی کے قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور اپنی آنیولی نسلوں کو بچا سکتے ہیں اور ضروری ہے کہ موٹر بائیک والے حضرات دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں