175

ہارون آباد میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے، گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن & بوائزمیں پودے لگائے گئے،تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایات پر پر ڈی ایف او بہاولنگر کی ڈائریکشن کے مطابق ہارون آباد میں شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے۔

گزشتہ روز اس سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن & بوائز ہارون آباد میں خوبصورت سر سبز پودے لگائے گئے، کالج ہذٰا کے پرنسپلز اور پروفیسرز نے فاریسٹ آفیسرز کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے، اس موقع پر پرنسپلز و پروفیسرز کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں درختوں کی ضرورت ہے، بڑھتی ہوئی گلو بل وارمنگ سے بچنے کا ایک اہم راستہ زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائے جائیں، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں