208

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت ڈیجیٹل خانہ مردم شماری کی پیش رفت کا جائزہ ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت ڈیجیٹل خانہ مردم شماری کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا 92فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،قومی مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوئی تھی جو کہ چار اپریل تک جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس نیشل کاز کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پہلی پیپر لیس خانہ مردم شماری میں جیوٹیگنگ بھی شامل ہے اور ابتک 31مارچ تک ضلع بھر میں گھروں کی مردم شماری کا 92فیصد کام پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

اس مرحلے میں گھر کے افراد اور ان کی آبادیاتی خصوصیات، مختلف سماجی و اقتصادی انڈیکیٹرزکے ساتھ ساتھ رہائشی خصوصیات کے بارے میں اعداد و شمار اکھٹے کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مردم و خانہ شماری سے متعلقہ امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں