351

محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی، محکمہ انہار کا ضلعدار 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی، محکمہ انہار کا ضلعدار 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزم کیخلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر عرفان اکبر نے ٹیم کے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ مرزا نعیم بیگ کے زیر نگرانی محکمہ انہار کے ضلعدار محمد علی رضا کو 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم محمد علی رضا نے مدعی محمد طیب کے رقبہ سے گزرنے والا کھا ل ختم کرنے کے عوض رشوت وصول کی تھی، ملزم محمد علی رضا مدعی محمد طیب سے پہلے 60ہزار رشوت وصول کرچکا ہے اور اب مزید 25ہزار رشوت طلب کی تھی، جس پر اینٹی کرپشن بہاولنگر سرکل آفیسر عرفان اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں