410

ماس ریسلنگ ورلڈ کپ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے ماس ریسلنگ کے نیشنل چیمپئن و انٹر نیشنل کھلاڑی محمد عالم نے ازبکستان میں ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 70 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن کے ذریعے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے اور اگلا مرحلہ فِن لینڈ میں منعقد ہوگا،محمد عالم نے ہارون آباد میں چوہدری عبیدالرحمن کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماس ریسلنگ ورلڈ کپ میں شرکت اور اگلے مرحلے میں داخل ہونے کا اعزاز وطن عزیز پاکستان اور ہمارے علاقے ہارون آباد کے لئے ایک قابل فخر کارنامہ ہے اور اس مقابلے میں شرکت کیلئے وائٹل گروپ نے سپانسر کیا جس کی وجہ سے مجھے اس مقام پر فائز ہونے کا موقع ملا۔

چوہدری عبیدالرحمن نے بھی اس سلسلے میں بہت عمدہ کردار ادا کیا،ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر فرقان خان بھی اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہمہ وقت کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں،حکومت پاکستان اس کھیل کو نوجوان نسل میں مقبول بنانے کے لیے مواقع فراہم کرے تو یقیناً یہ کھیل بہت جلد نوجوانوں کے دلوں کو فتح کرے گا،برازیل میں اگلے مرحلے کے لئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں اور اس مرحلے میں انشائاللہ میڈل حاصل کرنے کی کوشش کروں گا اور میرا عزم ہے کہ میڈل جیت کر پاکستان اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنے کا ارادہ تکمیل کو پہنچا سکوں.میڈیا نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے جس سے مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اور اس مشن میں کامیابی کو اپنا ہدف بنا کر ملک و قوم کے لئے عظیم الشان کارنامے سر انجام دینے کا وژن مشعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں