538

گو رنمنٹ ماڈل ہائی سکول(بوائز) نے ہاکی کا فائنل میچ جیت لیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے گو رنمنٹ ماڈل ہائی سکول(بوائز) نے ہاکی کا فائنل میچ جیت لیا، میچ کے مہمان خصوصی چوہدری گلزار احمد بھٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری تھے، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز) ہارون آباد میں جاری سالانہ تحصیل انٹر سکولز ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول 123سکس آر اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز) ہارون آباد کے درمیان فائنل ہاکی میچ کھیلا گیا ۔

جوکہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز) ہارون آباد نے پانچ کے مقابلے صفر گول سے شکست دیکرفائنل میچ جیت لیا اور تحصیل ہارون آباد کا چیمپیئن بن گیا اور بہاولنگر ڈسٹرکٹ کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا، میچ کے مہمان خصوصی چوہدری گلزار احمد بھٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری تھے۔

تحصیل کمیٹی کنوینر ملک محمد شریف پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد، ممبر کمیٹی محمد ارشد پرویز پرنسپل گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد، ملک اختر حسین پرنسپل ہائی سکینڈری سکول 123سکس آر، ممبر کمیٹی احمد رضا وٹو گورنمنٹ ہائی سکول 58فورآر، محمد تنویر پرنسپل ایم سی ہائی سکول ہارون آباد، ٹیچر ملک محمد فیاض، ٹیچر عبدالحلیم رائے و دیگر اساتذہ کرام سمیت طلباء وتماشائی کثیر تعداد میں موجود تھے، میچ کے مہمان خصوصی چوہدری گلزار احمد بھٹی نے شاندار کھیل پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں و میڈلز تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں