211

ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران محکمانہ امور پر پیشہ ورانہ دسترس رکھتے ہوئے اپنی تعیناتی کے دوران لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں رہے۔

یہ بات انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران سب انسپکٹر جماعت علی شاہ، سب انسپکٹر محمد اکرم، کانسٹیبل جمشید اقبال اور کانسٹیبل شکیل احمد کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،

تقریب میں ایس پی انسویسٹی گیشن فاروق احمد انور سمیت دیگر پولیس افسران شریک تھے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ایک فیملی ہے اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے،

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ریٹائر ڈ ہونے والے ملازمین کو پھولوں کے گلدستے اور اعزازی شیلڈ ز سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں