207

چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یٰسین کی جانب سے مقامی ہوٹل میں کونسلرز اور مسلم لیگ ضیاء کے یوسی چیرمینز وائس چیرمینز کو اعشائیہ دیا گیا

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر) ہارون آباد چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یٰسین کی جانب سے مقامی ہوٹل میں کونسلرز اور مسلم لیگ ضیاء کے یوسی چیرمینز وائس چیرمینز کو اعشائیہ دیا گیا، اعشائیہ میں ضلعی وائس چیرمین میاں مقبول احمد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے بلدیاتی ادارے بحال ہونے کی خوشی میں تحصیل چیرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یاسین کی جانب سے یوسی چئیر مینز ۔ وائس چئیرمینز اور کونسلرز کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ ،

تقریب کا آغاز تعاوت قرآن پاک سے کیا گیا کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ،سماجی فاصلے اور تمام آنے والے معزز مہمانوں نے فیس ماسک کا استمال کیا ہوا تھا ،اس مواقع پر بہاولنگر کے وائس چیرمین میاں مقبول احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے سے بہت خوش ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ جو ہمارے ساتھ دو سال سے نا انصافی کی گی تھی وہ بھی ہ میں ٹائم ملے گا

وائس چیرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی اور چیرمین یونین کونسل میاں آصف نزیر نے بھی اپنے خیالات اظہار کرتے ہو کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ سے بہت خوش ہیں اس مواقع پر حاجی یسین نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری کال پر تمام مبمران اکٹھے ہوئے حاجی محمد یاسین نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی ایک تاریخ ساز اور شاندار فیصلہ ہے جس سے عوام کو بنیادی سطح پر اپنی منتخب قیادت میسر آئے گی اور ان کے لیے فلاح اور بہتری کا نظام عمل پزیر دکھائی دے گا اور تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گی تمام آنے والے مہمانوں نے چیرمین حاجی محمد یسین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں