281

کسانوں کا باردانہ کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا عمل بھر پور طریقے سے جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد خادم حسین اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا ہے کہ کسانوں کا باردانہ کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا عمل بھر پور طریقے سے جاری ہے ، پنجاب میں گندم کی قیمت ایک ہزار آٹھ سو روپے فی من مقرر کردی گئی ہے ، رواں سال تحصیل ہارون آباد سے گندم خریداری کا حکومتی ہدف ایک لاکھ دس ہزار میٹرک ٹن رکھا گیا ہے ،

جس کے لئے تحصیل بھر میں سات گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں 4ون آر ، غلہ گودام سٹی ہارون آباد ، 107سکس آر ، فقیروالی ، لطیف آباد ، 60فورآر اور ہیڈ سیون آر شامل ہیں ، اس سلسلہ میں گندم خریداری سنٹرز پر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ افسران و ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں