190

ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ملتان ڈاکٹر غلام عباس کا ضلع بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ملتان ڈاکٹر غلام عباس کا ضلع بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ اس دوران انہوں نے زمینداروں سے بھی ملاقات کی اور مزکورہ تحصیلوں میں آئی پی ایم پلاٹوں کو بھی چیک کیا ان پلاٹوں پر فصل کی حالت اور ان پر لگے کچے اور پکے ٹینڈوں کی تعداد کو بہت بہتر پایا گیا انہوں نے کہا کہ یہ سب مہحکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

آئی پی ایم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ تصور کوئی نیا نہیں ہے یہ گزشتہ کء سالوں سے مہحکمہ زراعت زمینداروں کو متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے جو زمیندار جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے گا وہی اچھی پیداوار حاصل کرے گا انھوں نے کہا کہ صرف کیمیائی زہروں پر ہی انحصار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کے مضر اثرات ہوتے ہیں اور یہ کسان دوست کیڑوں کی لیے بھی نقصان دہ ہیں ہمیں غیر کیمیائی طریقے اپنانا ہوں گے اور بائیو پیسٹی سائیڈز کا استعمال اپنانا ھو گا انہوں نے کہا کہ فصل کو حالیہ بارشوں اور وائرس کے دباؤ سے نکالنے کے لیے مائیکرو نیوٹرینٹ کا سپرے کریں اور پودے کی متواذن خوراک کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں