549

تیکوانڈ کے تین کھلاڑی اسلام آباد میں ہونے والی جی ون انٹر نیشنل تیکوانڈ چیمپئین شپ میں حصہ لیں گے

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب ) ہارون آباد تیکوانڈ کے تین کھلاڑی اسلام آباد میں ہونے والی جی ون انٹر نیشنل تیکوانڈ چیمپئین شپ میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کاوش تیکوانڈ ہارون آباد کے تین کھلاڑی حافظ محمد زبیر، محمد خبیب اور محمد شہزاد اسلام آباد میں ہونے والی جی ون انٹر نیشنل تیکوانڈ چیمپئین شپ میں حصہ لیں گے، چیمپئین شپ 4نومبر سے شروع ہو گی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کے کوچ عبدالطیف کاوش جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ تیکوانڈ بہاولنگر کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہوئی ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت اتنے بڑے ایونٹ میں شرکت کریں گے اور اپنے علاقہ ہارون آباد کی نمائندگی کریں گے اور میڈل جیت کر علاقہ کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں