217

ہارون آباد میں ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر اڈا مبارک آباد کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،

جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی جو نواحی گاءوں 96سکس آر کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں