207

ڈاکٹر محمد فاروق احمد سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے کورونا ویکسین لگوالی


ہارون آباد (عوامی پریس کلب )ہارون آباد ڈاکٹر محمد فاروق احمد سابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نے کورونا ویکسین لگوالی ،تفصیلات کے مطابق بق میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر محمد فاروق احمد نے گزشتہ روز گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بوائز کے پرائمری حصے میں قائم کورونا ویکسین سنٹر میں جاکر کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا ،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق احمدنے بتایا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے ۔ میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی ۔ ڈاکٹر محمد فاروق احمد نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں ۔ کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں