358

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ھے.چودھری طاھربشیرچیمہ

(چشتیاں میڈیا گروپ)
چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چودھری طاھربشیرچیمہ نے کہا ھے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ھے صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام پاکستان کے بعد دوسرا بڑا کام ھے 72سال بعد جنوبی پنجاب کے عوام کو انکے حقوق کے لیے جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام وزیر اعظم عمران خان۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عمل میں لایا جارہا ھے

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے چار کروڑ عوام کے مسائل انکے گھروں کے نزدیک حل ھونے کا تاریخ ساز اقدام ھےانہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمہ کی خبریں جو گورنر پنجاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کررھی ہیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ھے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل طور پر فعال ھے اور تمام سیکرٹریز اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رھے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے عوام کے دکھ درد کو بخوبی سمجھتے ہیں اور جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا مرحلہ وار آغاز انتظامی امور کے لیے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بناکر 15محکموں کے سیکرٹیرز تعینات کر دیا گیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں