182

مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی،

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی، خواتین سمیت 7مسافر شدید زخمی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد چشتیاں روڈ پر اڈا پل مراد کے قریب 7والی پلی پر ہارون آباد سے چشتیاں کو جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اچانک اُلٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت سات مسافر شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں محمد سلیم۔صغراں بی بی،محمد طاہر،محمد عثمان۔محمد احمد،علی حیدر،کلثوم بی بی زخمیوں میں شامل ہیں، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں