465

تحصیل بھر کے سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل الیکشن 2021-22 کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل بھر کے سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل الیکشن 2021-22 کا انعقاد کیا گیا، تحصیل بھر کے 509سکولوں کے طلبہ و طالبات نے انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لیا،جن میں 452ایلیمنٹری اور 57سیکنڈری میل،فی میل سکولز شامل ہیں،انتخابات میں فتح سے ہمکنار طلباء نے سکول منیجمنٹ کیساتھ مل کر طلباء کی بہتری اور ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا۔

اس حوالہ سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں سٹوڈنٹس کونسل-22 2021 کا الیکشن نہایت احسن، منظم اور مربوط انداز سے انعقاد پزیر کیا گیا جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و جزبے اور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،پرنسپل ملک محمد شریف، وائس پرنسپل چوہدری محمد خالد، الیکش کمشنر محمد افضال، پریذایڈنگ آفیسر چوہدری محمد انور و معاونین نے الیکش کے عمل کو قواعد و ضوابط کے مطابق پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے ٹیم ورک کے تحت تمام امور سر انجام دیے۔

الیکش نتائج کے مطابق محمد طلحہ قریشی (دہم ڈی) 387 ووٹ حاصل کر کے صدر، حنظلہ رشید (نہم ایف) 375 ووٹ لیکر نائب صدر اور محمد مخدوم (ہشتم بی) 435ووٹ کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب قرار پائے،الیکش نتائج کا اعلان اسبملی گراونڈ میں طلبہ کی بھر پور تالیوں اور داد و تحسین کے ساتھ کیا گیا،نومنتخب سٹوڈنٹس کونسل و طلباء نے اس الیکش کے اغراض و مقاصد کو تعلیمی بہتری کیلئے اہم کردار کا حامل قرار دیتے ہوئے سراہا،طلباء نے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل کی قیادت کی گرومنگ اور حق رائے دہی کے عمل کو موثر بنانے کے لئے مفید قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں