205

ہارون آباد میں فراڈیے گروہ کی جانب سے مستحق افراد کی امدادی رقم ہڑپ کرنے کا انکشاف

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب )ہارون آباد میں فراڈیے گروہ کی جانب سے مستحق افراد کی امدادی رقم ہڑپ کرنے کا انکشاف،ملزمان انگوٹھے لگوا کر مستحقین کے 12 ہزار خود ہڑپ کرتے رہے، موبائل سمیں بھی خفیہ طریقے سے پیسے وصول کرنے والوں کے نام ایکٹو کر کے بھاری رقم کے عوض فروخت کرتے تھے،تھانہ سٹی پولیس نے تین رکنی گینگ گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ،

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر میں مظہر ، غفار اور ارسلان نامی تین رکنی فراڈیے گروہ نے ایچ بی ایل کی فرنچائز اور جاز کی ڈیوائس حاصل کررکھی تھی جس سے وہ احساس پروگرام کے تحت پیسے وصول کرنے والوں کو رقم فراہم کرنے کی بجائے ان کے انگوٹھے لگوا کر پیسے خود ہڑپ کر جاتے تھے اور ان کے نام پر موبائل سمیں ایکٹو کر کے بھاری رقم کے عوض فروخت کرتے تھے،

مظہر اسماعیل اور اسکے ساتھیوں نے مستحقین کی رقمیں بھی ہڑپ کیں ،تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے نقدی سمیت مختلف ڈیوائسسز اور سیمیں برآمد کرلیں ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں