346

گورنمنٹ سکینڈری سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی بچوں کے لئے داخلے جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں قائم گورنمنٹ سکینڈری سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی بچوں کے لئے داخلے جاری ہیں، والدین فوری طور پر اپنے سپیشل بچوں کو داخل کروا کر ان کی تعلیم و تربیت کے ایک سنہرے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

پرنسپل مصباح کرن، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد میں قائم گورنمنٹ سکینڈری سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں داخلے جاری ہیں جہاں طلباء و طالبات کو ماہانہ 800 روپے وظیفہ،مفت یونیفارم اور پک اینڈڈراپ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مصباح کرن نسپل گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہارون آباد نے میڈیا نمائندگان کیساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، خصوصی بچے معاشرے پر بوجھ سمجھنے کی بجائے انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانے کے لئے ادارہ ہذٰا ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔

خصوصی بچوں کے داخلے کی آگاہی مہم کیلے شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ ادارہ ہذٰا کے اساتذہ کرام مختلف اداروں کے دورے کرکے سپیشل بچوں کو داخلہ کی ترغیب بھی دے رہے ہیں او ر والدین کو فوری طور پر اپنے سپیشل بچوں کو داخل کروا کر ان کی تعلیم و تربیت کے ایک سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں