434

نواحی گاؤں 124 سکس آرکے علاقہ میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی


ہارون آباد(عوامی پریس کلب )نواحی گاؤں 124 سکس آرکے علاقہ میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی ۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا گندم کو آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہارون آباد کے نواحی گاءوں 124 سکس آرکے علاقہ میں میں ظفر نامی زمیندار کے رقبہ میں گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی ۔

تیز ہوا کے باعث آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کیا تو آس پاس موجود اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا اور تقریبا دس کینال رقبہ پر گھڑی گندم کی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ۔ گندم کی فصل کو آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں