340

دوکاندار مقررہ ریٹ پر چینی دینے سے انکاری

ہارون آباد(عوامی پریس کلب )ہارو ن آباد حکومت کی طرف سے چینی کا ریٹ 83روپے فی کلوتعین کیا گیا ،مگر ابھی تک دوکاندار مقررہ ریٹ پر چینی دینے سے انکاری ہیں ، چھاپے اور جرمانوں سے بچنے کے لئے دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے باہر 83روپے فی کلو چینی کی ریٹ لسٹ واضع آویزاں کردی ہیں مگر چینی ختم ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں ، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 90روپے سے زائد چینی خرید ہے ،83روپے کیسے فروخت کی جا سکتی ہے ،

حکومت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے چاہئے ، دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کسی قسم کی کوئی رعایت دینے کو توہین تصور کرتے ہوئے غربت میں پسے ہوئے چھوٹے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے میں مصروف ہیں ،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم کورونا ایس او پیز پر حتی المقدور کوشش کرتے ہیں ایک طرف کورونا وباء اور دوسری طرف بھاری جرمانے اور ہفتے میں دو دن لاک ڈاءون اور محدود وقت میں دوکانداری ایسے میں جسم اور روح کا رشتہ برقرار کیسے رہ سکتا ہے، متعلقہ حکام کو اس طرف بھی دھیان دینا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں