177

صحافی محمد ارشد غوری کی بھابھی روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد کے صحافی محمد ارشد غوری کی بھابھی روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئی، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے صحافی محمد ارشد غوری کے بڑے بھائی محمد رشید غوری موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کے ہمراہ سفر پرجا رہے تھے کہ دوران سفرقبولہ شہر کے قریب موٹر سائیکل کی اچانک تیز رفتار ڈالے کیساتھ ٹکر ہو گئی ۔

جس کے نتیجے محمدرشید غوری کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،حادثے میں جاں بحق ہونیوالی محمد ارشد غوری کی بھابھی کا نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کیا گیا،نماز جنازہ میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات،میڈیا نمائندگان سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں