445

فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحان میں غریب محنت کش محمد ندیم کے بیٹے احمد حسن نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب ) ہارون آبا فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحان میں غریب محنت کش محمد ندیم کے بیٹے احمد حسن نے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد غر یب محنت کش محمد ندیم کے ہونہار صاحبزادے احمد حسن نے گورنمنٹ آئی آر پوسٹ گریجویٹ کالج ہارون آباد کے طالب علم کی حیثیت سے فرسٹ ایئر کے امتحان میں 479نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے.

محنت کش گھرانے کا بچہ ہونے کے ناطے اس کامیابی پر اساتذہ کرام نے اس کامیابی کی اہمیت کو قابل تعریف و تکریم قرار دیتے ہوئے احمد حسن کے والد محترم محمد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور بچے کے روشن مستقبل کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں