296

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ہارون آباد شہر کا اچانک دورہ

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)ہارون آباد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ہارون آباد شہر کا اچانک دورہ ، دوران دورہ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور جوڈیشل لاک اپ کا وزٹ کیا ، وزٹ کے دوران انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی و علاج معالجے کے امور اور جوڈیشل لاک اپ میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے تحصیل ہسپتال ہارون آباد کا اچانک دورہ کیا۔

اور ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی نگہداشت، ادویات کی فراہمی و علاج معالجے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے ادویات کی دستیابی اور میڈیکل کئیر کی بابت بھی دریافت کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کریں ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے جوڈیشل لاک اپ کا بھی دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں