207

تھانہ فقیروالی پولیس کے نکے تھانیدار کی بڑی کاروائیاں،

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر ) تھانہ فقیروالی پولیس کے نکے تھانیدار کی بڑی کاروائیاں،ایس ایچ او کی آشیر آباد سے شریف شہریوں کا جینا محال کر دیا کردیا، نکا تھانیدار ایس ایچ او سے ملکر شہریوں کو پکڑوا کررشوت وصول کرنے لگا رمضان اور ادریس نامی شہریوں کوپکڑ کر لے گئے تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے رشوت لے کر چھوڑدیا۔

متاثرین نے اعلی حکام سے مدد کی اپیل کر دی،متاثرین پولیس تھانہ فقیروالی رمضان ولد منیر اور اویس غفار ولد غفار احمد نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہارون آباد پولیس سرکل تھانہ فقیروالی میں تعینات تفتیشی افسر اسماعیل موہل کرپشن اور روشوت خوری میں ملوث ہے مذکورہ تفتیشی کو ایس ایچ او فقیروالی فراز وٹو کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، اسماعیل موہل نے چند کانسٹیبلان کے ہمراہ انہیں 19 والے موڑ سے بنا کسی جرم اور خطا کے گرفتار کیا اور تھانے لے جا کر بند کر دیا۔

تھانہ فقیروالی میں موجود ایس ایچ او فراز وٹو اور اسماعیل موہل نے باری باری رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا اور مختلف مقدمات میں پھنسنانے اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے بعد ازاں معززین علاقہ کی مداخلت پر تین چیک اور مبلغ 23 لاکھ روپے بغرض رشوت وصول کر کے چھوڑا۔

ذرائع کے مطابق اسماعیل موہل اور فراز وٹو پہلے بھی اسی طرح مختلف شہریوں سے دھونس اور دھاندلی سے رشوت وصولنے میں ملوث ہیں جبکہ پچھلے دنوں اسماعیل موہل نے اک چھاپے کے دوران ملزموں کے گھر سے کھانے پینے کے سامان سمیت گھر کی ساری جمع پونجی تک لوٹ لی تھی ایس ایچ او سب انسپکٹر فراز وٹو کے خلاف تھانہ سٹی ہارون آباد میں مقدمہ نمبر 552/22زیر دفعات324اور 155Cدرج ہے جس میں جعلی پولیس مقابلے میں مزدوروں کو فائر مارنے کا ذکر ہے،متاثرین سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے انصاف کی اپیل کی ہے اور فراز وٹو،اسماعیل موہل اور ملوث دیگر ملازمین کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں