289

معروف نائیکہ جسم فروش مسماۃ روبینہ عرف بینی نے ہارون آباد میں پنچے گاڑھ لئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بہاولپور ضلع کی معروف نائیکہ جسم فروش مسماۃ روبینہ عرف بینی نے ہارون آباد میں پنچے گاڑھ لئے۔درجنوں جھوٹے گینگ ریپ کے مقدمات کی مدعیہ نے بلیک میلنگ کے لئے تھانہ سٹی ہارون آباد کا رخ کر لیا۔معززین نے پریس کانفرنس کر کے فحاشہ عورت سے جان چھڑانے کے لئے اعلیٰ حکام سے اپیل کر دی۔معزیزین علاقہ ملک نجم ایڈوکیٹ،سابق چئر مین ملک احمد،نمبردار چک 55فور آر و سابق کونسلر باؤ خالد جاوید نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشرفاء کی پگڑیاں اچھال کر بلیک میلنگ کے زریعے لاکھوں روپے وصول کرنا پیسوں کے انکار پر ریپ کا مقدمہ درج کروانا روبینہ عرف بینی کا پیشہ ہے۔

باؤ خالد جاوید نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نے فون کر کے کہا کہ میں آپ کے ڈیرہ پر بغرض اپنے خاوند سے صلح کے لئے آنا چاہتی ہوں تو میں نے انکار کر دیا لیکن میرے انکار کے باوجود یہ شراب کے نشہ میں دھت اپنے گینگ کے دو اشخاص رب نواز وغیرہ کے ہمراہ آ گئی اور آکر وہاں شور شرابا شروع کر دیا اور تھانہ سٹی میں معززین کے خلاف ریپ کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔

معززین نے کہا کہ ہم اسکی شدید الفامیں مذمت کرتے ہیں اس خاتون اور اسکے ساتھیوں نے جھوٹے مقدمات اور درخواستوں سے کروڈوں روپے لوٹ لئے ہیں اور بعد ازاں عدالت جا کر جب لاکھوں روپے وصول کر لیتی ہے تو ایف آئی آر میں نامزد ملزم کے حق میں بیان دیکر بری کروا دیتی ہے اور پولیس بھی اسکے خلاف زیردفعہ 182ت پ کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں اور اب یہ گروپ ضلع بہاولنگر میں ایکٹو ہو چکا ہے اور شرفاء کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا کر پیسے ہتھیانا چاہتا ہیں۔

لہذا ارباب اختیار وزیر اعظم پاکستان سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے استدعا ہے کہ اس فحاشہ عورت اور اسکے گینگ کے خلاف کاروائی کر کے انہیں قرار واقعیٰ سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں