180

چک 46تھری آر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی چیئرمین قائد وائٹل گروپ حاجی محمد یٰسین نے سماجی اور عوامی فلاحی مشن کے اپنے پروگرام کے تناظر میں چک 46تھری آر کے لوگوں کے لئے اپنے ذاتی خرچ پر جدید آر او فلٹریش پلانٹ کی تنصیب کا اعلان کیا ہے. اس پراجیکٹ کے لیے فوری طور پر اقدامات شروع کر دیے جائیں گے۔

آر او پلانٹ کے ذریعے کھارا پانی کو میٹھا بنانے سمیت صحت کے تقاضوں کے مطابق فراہمی یقینی ہوسکے گی. حاجی محمد یٰسین نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ باتوں کی بجائے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور علاقہ میں اس بات کا ثبوت جگہ جگہ عوامی فلاح کے ذاتی طور پر متعارف کرائے گئے پراجیکٹس ہیں۔

چک کے مکینوں نے حاجی محمد یٰسین کے اعلان پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وائٹل گروپ نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ آگے بڑھ کر عملی کام کیے ہیں اور پورا علاقہ ان کے اس مشن کو قدر و تکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے. گاوئں کے مکینوں کیلیے صاف پانی کا پراجیکٹ منفرد اور بہت بڑا تحفہ ہے اور وائٹل گروپ اور حاجی محمد یٰسین نے وہ عظیم الشان کام کیا ہے جو حکومتیں اور ممبران اسمبلی بھی نہیں کرسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں